۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ غربت، بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے حکومت آسٹریلیا کی مدد اور تعاون کرنا چائے تاکہ تمام کمیونٹی کی عوام خوشحال زندگی بسر کر سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کینبرا آسٹریلیا حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی بیں المذاھب ھم آہنگی کے آن  لائن کانفرس سے خطاب کرتے ہوکہا کہ محبت اور اخوت کے ذریعے عوام میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے ہر مذہب نفرت اور تفریق کے خاتمہ اور مظلوموں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ مذہب سے بالا تر ہوکر ہمیں سب کا احترام کرنا چائے، اگر ہم معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہماری یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے حقوق کے لیے اور غربت، بے روز گاری کے خاتمہ کے لیے حکومت آسٹریلیا کی مدد اور تعاون کرنا چائے تاکہ تمام کمیونٹی کی عوام خوشحال زندگی بسر کر سکے۔ تمام مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ معاشرے میں اتحاد وحدت کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے زور دیا جو حکومتیں بھی انسانیت کی بقاء اور دہشت گردی کےخاتمہ کے لۓ اقدامات کر رہی ہے ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہی پیغام بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .